فیروز والا (16 فروری 2026): وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بینائی سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے فیروز والا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرکاری سطح پر موٹر وے اور جی ٹی روڈ کی بندش غیر آئینی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت ماورائے آئین کام کرے گی تو پھر وفاق کو ایکشن لینا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار دیکھا ہے کہ سرکاری سطح پر عوام کے حقوق سلب ہو رہے ہیں۔ آئین کا آرٹیکل 15 کہتا ہے کہ عوام کی نقل وحمل بند نہیں ہو سکتی۔ خیبر پختونخوا حکومت آئین کی پاسداری کرے۔
وزیر قانون نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کی بینائی سے متعلق دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی عینک کے ساتھ ایک آنکھ 70 فیصد درست ہے، جبکہ دوسری آنکھ کا وژن 6\6 ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ 35/25والی پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو طبی ٹیم نے بریفنگ دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ماہرین امراض چشم سمیت طبی ماہرین کی ٹیم عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کرنے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔
طبی ٹیم نے جدید آلات کے ذریعہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور آج اس کی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔
میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کے تفصیلی معائنے کی رپورٹ حکومت کو بھجوا دی
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


