تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ملک کی خاطرآگے بڑھیں، فرخ حبیب کا اپوزیشن کو مشورہ

لاہور: رہنما پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا ہے، سب کو ملک کے خاطر آگے بڑھنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسرت جمشیدچیمہ کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ہم مطالبہ کررہے ہیں ٹروتھ اینڈ ری کنسیلیشن ہونی چاہیے، عمران خان نےبڑے دل کا مظاہرہ کیا ہے،ملکی مفاد یہ ہے کہ حقائق اورغلطیوں کوتسلیم کرناچاہیے، ملک کی خاطرآگے بڑھناچاہیے اور عام انتخابات ہونےچاہئیں۔

انہوں نے بتایا کہ کل پاکستان تحریک انصاف کااجلاس بلایا ہے،جس میں قومی اسمبلی میں جانےسےمتعلق مشاورت ہوگی،انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت سےاراکین اسمبلی ہمارےساتھ رابطہ کررہےہیں،ہم نےکئی اراکین سےمعذرت بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’قومی اسمبلی میں واپسی کا پلان کر رہے ہیں

فرخ حبیب معاشی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک دیوالیہ کے دہانےپرہے، غریب آدمی روٹی لینےکےقابل نہیں رہا،مہنگائی30فیصدسےاوپرپہنچ چکی ہے اور ہمارے وزیراعظم آئی ایم ایف کےسامنےکشکول لےکرکھڑےہیں۔

واضح رہے کہ آج لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہم قومی اسمبلی میں واپسی کا پلان کر رہے ہیں اسمبلی میں نہ گئے تو یہ راجہ ریاض سے ملکرنگران سیٹ اپ بنالیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپریل میں الیکشن ہوتےہوئے نظر آ رہے ہیں رن آف الیکشن ہوا تو موقع کے مطابق فیصلہ کریں گے وزیراعظم اعتماد کا ووٹ نہیں لے پائے توبھی یہ کہیں نہیں جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -