تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فیصلہ بچوں کے خلاف آیا توبھی وزیراعظم کے خلاف ہوگا، عمران

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں وزیراعظم کی نااہلی یقینی دکھائی دے رہی ہے، فیصلہ بچوں کے خلاف آیا تب بھی وہ وزیراعظم کے خلاف ہی ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پاناماکیس میں پی ٹی آئی کے وکیل بابراعوان نے ملاقات کی اور کیس کے فیصلے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کی آئینی و قانونی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاناما لیکس کے مقدمے کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے، فیصلہ آنے کے بعد قوم شکر ادا کرےگی، مقدمے میں وزیراعظم کی نااہلی یقینی دکھائی دے رہی ہے،فیصلہ بچوں کے خلاف بھی آیا تو وزیراعظم کے خلاف ہوگا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ آرٹیکل 62 اور 63 کی اصل تشریح پاناماکیس میں ہوگی، پاناما کے فیصلے میں 62 اور 63 کی تشریح سرجیکل ہوگی،اپوزیشن،فوج،میڈیا اور قوم کو انصاف پر مبنی فیصلے کا انتظار ہے۔

نواز شریف کے بچوں نے کمائی والد کے وزیراعظم بننے کے بعدکی

بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف کے بچوں نے کمائی والد کے وزیراعظم بننے کے بعدکی، ایک وزیر نواز شریف کو سیاست سے نااہل کرانا چاہتا ہے، وزیر کہہ رہا ہے کہ قوم نواز شریف کے خلاف فیصلہ قبول نہیں کرے گی، وہ وزیر دراصل اندرون خانہ چھوٹے بھائی کو موقع دلانا چاہتا ہے۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ پانامالیکس سےمتعلق کیس کافیصلہ تاریخی ہوگا۔

Comments

- Advertisement -