اشتہار

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا اگر۔۔۔۔۔ ، رانا ثنا اللہ نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (7 اکتوبر 2026): رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی قانون کے مطابق شروع ہو جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی بات درست ہے کہ سارا ملبہ وزیر اعلیٰ کے پی پر نہیں ڈالا جا سکتا۔ مذاکرات اگر ناکام ہوئے تو سب کی مرضی سے ہوئے ہیں، ورنہ جو لوگ ساتھ بیٹھے تھے اگر ان کی اس بارے میں رائے ہوتی تو دستخط کر دیتے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کہا ہے لانگ مارچ اور تشدد کا راستہ اختیار نہ کریں بلکہ ٹیبل پر بیٹھ کر تمام ایشوز پر بات کریں۔ پی ٹی آئی کوئی بھی ایجنڈا لے کر آ جائے، اس پر بات ہو سکتی ہے، مگر اس وقت ایجنڈا دہشتگردی کی جنگ اور بیرونی جارحیت ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صوبائی حکومتوں کی غیر مشروط حمایت چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ کہا ہے کہ ڈائیلاگ کریں۔ لیکن انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش ہوئی تو انتظامات مکمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دہشت گردی کے معاملے پر وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ دہشت گردی ملک اور قوم کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی اپنے مطالبات علیحدہ رکھے۔ وہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں گے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے قانون کے مطابق ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں