اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے این اے ایک سو چوؤن کے فیصلے پر ہفتے کو یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے، انکا کہنا ہے کہ جہانگیرترین نے طویل جدوجہد کے بعد کامیابی حاصل کی ہے۔
این اے ایک سو چوؤن میں الیکشن ٹریبونل میں پی ٹی آئی کی فتح پر کپتان نے جشن کا اعلان کردیا، الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ آتے ہی کپتان نے سوشل میڈیا پر جہانگیر ترین کو مبارکباد پیش کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے طویل جدوجہد کے بعد کامیابی حاصل کی، ایک بار پھر حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے ،ہفتے کو یوم تشکر منائیں گے اور اسی شام جشن بھی ہوگا ۔
عمران نے دھرنے میں ساتھ دینے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہفتے کو لاہور میں لالک جان چوک پر کارکنان سے خطاب کریں گے، عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ خان نے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
JKT’s long, arduous & determined struggle for justice in NA 154 vindicated by verdict of Election Tribunal in his favour. Congratulations.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 26, 2015
Khan scores a hat-trick #NA154
— Reham Khan (@RehamKhan1) August 26, 2015