ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

اقبال آفریدی احتجاجاً سائیکل پر پارلیمنٹ پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی اقبال آفریدی احتجاجاً سائیکل پر پارلیمنٹ پہنچ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اقبال آفریدی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجاً سائیکل پر پارلیمنٹ پہنچے ہیں۔

گزشتہ ماہ اپریل میں بھی پیٹرول مہنگا ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی سائیکل پر  پارلیمنٹ آگئے تھے، اس موقع پر ان کے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ بھی تھا جس پر لکھا ہوا تھا کہ ”پیٹرول مہنگا ہو تو اس کا مطلب وزیر اعظم چور ہے۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست کا جھوٹ کچھ عجیب قسم کا ہے، اس ایوان کا اصل مسئلہ ہے کہ تین اہم پلر ہیں اور ہم مینڈیٹ کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں، آپ نے اسٹیٹ کو غلام بنا دیا، آپ ایران سے تیل کیوں نہیں خریدتے۔

اقبال آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم تقریر کرتے ہیں تو مائیک بند کرتے ہیں ٹی وی بند کرتے ہیں، ہمیں بتایا جائے آپ کس وجہ سے مہنگائی کر رہے ہیں، وہ جو لیڈر جیل میں بیٹھا ہے وہ ہماری ریڈ لائن ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 416 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

+ posts

عبد القادر گزشتہ 14 برس سے اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد بیورو سے بطور سینئر رپورٹر وابستہ ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس، وزیر اعظم آفس، وفاقی کابینہ کی رپورٹنگ کرتے ہیں، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف، اپوزیشن قیادت اور اہم سیاسی تبدیلیوں پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ سیاسی رپورٹنگ، پارلیمانی امور اور حکومتی و اپوزیشن حلقوں سے مستند خبروں کے حوالے سے ایک معتبر صحافتی آواز ہیں۔

اہم ترین

عبدالقادر

مزید خبریں