پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

پی ٹی آئی میرٹ اور شفافیت کی علمبردار جماعت ہے، محمود خان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میرٹ اور شفافیت کی علمبردار جماعت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت عوام کے اعتماد اور وسائل کی امین ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میرٹ اور شفافیت کی علمبردار جماعت ہے۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ اجمل وزیر کی مبینہ آڈیو پر تحقیقات کاحکم دے دیا ہے،جلد عوام کے سامنے تمام حقائق لائیں گے۔

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت نے اجمل وزیر کی آڈیو ٹیپ سامنے آنے کے بعد انہیں مشیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔صوبائی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے ذریعے مشیر اطلاعات کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اجمل وزیر کی جگہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش کو محکمہ اطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

اجمل وزیر کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اجمل وزیر کے آڈیو ٹیپ سے متعلق چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں آڈیو ٹیپ کے حوالے سے حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں