جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (5 اگست 2026): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 27 ستمبر 2026 کو دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا۔

سہیل آفریدی نے مارچ کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فیملی اور ذاتی معالج سے ملنے دیا جائے، ہمارا مطالبہ ہے کہ میرٹ پر کیس سنیں جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مارچ کا ہوم ورک کر چکے، جامع پلان کیساتھ آ رہے ہیں: شفیع جان

دوسری جانب، پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ سہیل آفریدی کے خطاب کے دوران کارکنوں نے ڈی چوک کے نعرے لگائے تو انہوں نے جواب میں کہا کہ لانگ مارچ کا رُخ اڈیالہ کی طرف ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں