The news is by your side.

Advertisement

وزرا پر لڑائی کا جھوٹا الزام ، رکن قومی اسمبلی کو لگانے پر لینے کے دینے پڑگئے

اسلام آباد : رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کو لڑائی کا جھوٹا الزام لگانے پر لینےکے دینے پڑگئے، احتساب وانضباطی و کمیٹی نے ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق : رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے زرتاج گل اور ملک امین اسلم پر لڑائی کاالزام لگانے پر پارٹی احتسابی عمل کی زد میں آگئے، تحریک انصاف کی احتساب وانضباطی و کمیٹی نے ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس کردیا۔

تحریک انصاف احتساب و انضباطی کمیٹی نے ملک امین کی درخواست پرشوکازجاری کیا ، جس میں ریاض فتیانہ سے 4 دسمبر تک وضاحت مانگ لی۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ ماہ نومبر میں کسی این جی او کی طرف سے گلاسگو کوپ26 میں گئے، آپ پاکستانی ٹیم سےغیرقانونی طور پر سرکاری وفد کا حصہ بننےکی فرمائش کرتے رہے، وفد میں آپ کی شمولیت وزیر اعظم کی منظوری کے بغیرممکن نہیں تھی۔

کمیٹی کا ریاض فتیانہ سے جواب طلب کیا ہے کہ آپ گلاسگومیں وفد سے اپنے استعمال کیلئے گاڑیاں بھی مانگتے رہے، آپ نے وفد سے کانفرنس کارڈ،فون سم کی فرمائش کی، جب آپکے مطالبات نہ مانےگئےتوآپ نے واپسی پر وفد پرالزامات لگا دئیے۔

کمیٹی نے شوکاز نوٹس میں کہا آپ نے حکومتی وفد پر لڑائی سمیت دیگرالزامات لگائے، ثبوت دیں، آپ نے الزام لگایا ملک امین اسلم سے لڑائی کے باعث زرتاج واپس آئیں، لڑائی کاالزام جھوٹ ہے،زرتاج گل مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے واپس آئی۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ الزامات کے تحریری شواہد،کوائف اوردیگر ثبوت بھی فراہم کریں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں