بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

تحریک انصاف کب اور کہاں جلسہ کرنے جارہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی نے 13 اگست کو مینارِپاکستان میں جلسہ کرنے کیلئے ڈی سی کو نئی درخواست جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق  14 اگست کو جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے ڈپٹی کمشنر کو مینارِپاکستان، موچی دروازہ اور ناصرباغ میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کروائی ہے۔

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب صدر اکمل خان باری نے ڈی سی لاہور کو درخواست دی جس میں کہا گیا ہے کہ 13 اگست کو مینارپاکستان، موچی دروازہ یا ناصر باغ میں جلسے کی اجازت دی جائے۔

درخواست کے مطابق جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہےجلسے کی اجازت دی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں