اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

پی ٹی آئی کا باغ جناح میں جلسہ نہ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (10 جنوری 2026): سندھ حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے باغ جناح میں جلسہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سندھ حکومت کے اجازت نامے کے بعد پی ٹی آئی کا مؤقف سامنے آیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب ہم باغ جناح میں جلسہ نہیں کریں گے بلکہ مزار قائد کے گیٹ کے سامنے جلسہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

صدر پی ٹی آئی سندھ نے مزید کہا کہ ہم نے شام 5 بجے تک اجازت نامے کا انتظار کیا، الہٰ دین کا چراغ نہیں کہ رات میں جلسے کے انتظامات کر سکیں۔

حلیم عادل شیخ کے بیان پر سندھ حکومت کا ردعمل

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے حلیم عادل شیخ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو آگاہ کر دیا تھا کہ باغ جناح میں جلسے کی اجازت ہے، اجازت کے بعد سڑک پر جلسہ کی بات کرنا مناسب طرزِ عمل نہیں ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جس نوعیت کے تعاون کی ضرورت ہو کریں گے، حکومت گراؤنڈ میں جلسے کیلیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلیے تیار ہے، سیاسی جماعت کو باغ جناح میں جلسہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ باغ جناح کا مطالبہ پی ٹی آئی نے خود کیا تھا یہ جگہ وفاق کے پاس ہے، اجازت نامے سے متعلق رسمی کارروائی میں تاخیر ہوئی، سڑک پر جلسہ عوام کیلیے تکلیف کا باعث ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں