تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پیشکش کس نے دی؟نام عدالت میں بتاؤں گا، عمران خان، ملک بھر میں جلسوں کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 10 ارب روپے کی پیشکش کے بیان پر قائم ہوں، حکمراں میرے خلاف عدالت جائیں، پیشکش دینے والے کا نام وہاں بتاؤں گا، یہاں اگر نام لیا تو حکمراں اس شخص کا جینا مشکل کردیں گے۔

یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسٹیج پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، جہانگیر ترین اور دیگر موجود تھے۔

امریکا گیا تو چھ گھنٹے ایئرپورٹ پر روکا گیا، حکومت نے کچھ نوٹس نہ لیا

انہوں نے کہا کہ چند برس قبل میں امریکا گیا تو مجھے 6 گھنٹے تک ایئرپورٹ پر روکا گیا لیکن حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا، جب بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو امریکا میں چند گھنٹے روکا گیا تو بھارتی حکومت نے احتجاج کیا، ہماری حکومت اپنے شہریوں کی عزت نہیں کرتی، جب حکومت خود ہی اپنے شہریوں کی عزت نہیں کرتی تو دنیا بھی ان کی عزت نہیں کرتی۔

دس ارب روپے کی پیشکش ملی، بیان پر قائم ہوں

عمران خان نے کہا کہ پاناما کے معاملے پر چپ رہنے کے لیے مجھے 10 ارب روپے کی آفر دی گئی اس بات پر قائم ہوں، ساتھ ہی اس شخص کو بھی دو ارب روپے دینے کی آفر کی گئی،میں اس شخص کا نام اس لیے نہیں لیتا کہ وہ کاروباری شخص ہے حکومت اس کا کاروبار تباہ کردے گی۔

حکمران عدالت چلیں، وہاں نام بتاؤں گا

انہوں نے کہا کہ حکمران میرے خلاف عدالت جائیں میں تیار ہوں یہاں نہیں لیکن عدالت میں اس شخص کا نام ضرور بتاؤں گا اور یہ بھی بتاؤں گا کہ دبئی میں بیٹھے کس شخص نے مجھے آفر دی ساتھ ہی عدالت سے درخواست کروں گا کہ وہ اسے تحفظ فراہم کرے ورنہ حکومت اس کا کاروبار بند کرادے گی کیوں کہ ایک بڑا تاجر پی ٹی آئی میں شامل ہوا تو اس کا اسٹور بند کرادیا گیا۔

نواز اور شہباز قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہیں کہ رشوت نہیں لی

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف مجھ پر مقدمہ دائر کرکے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی بات کررہے ہیں، نواز اور شہباز شریف قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہہ دیں کہ انہوں نے کبھی کسی سے رشوت نہیں لی۔

کون حکمران ہے جو اپنی فوج کو بدنام کرتا ہے

عمران خان نے ڈان لیکس کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ کون سے ملک کے حکمران ہیں جو اپنی فوج کو بدنام کرتے ہیں لیکن نواز شریف اپنی فوج کو بدنام کرنے میں لگے  ہوئے ہیں۔

سجن جندال نواز شریف کو بچا نہیں سکتے

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جھوٹے ثابت ہوگئے، وہ اب صادق اور امین نہیں رہے، سجن جندال انہیں بچا نہیں سکتے۔

کشمیری اگر مسلمان نہیں ہوتے تو ظلم پر دنیا بھارت کے پیچھے پڑجاتی

کشمیر پر انہوں نے کہا کہ کشمیری اگر مسلمان نہیں ہوتے تو پوری دنیا بھارت کے پیچھے پڑ جاتی،بھارت کی 7 لاکھ فوج کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے، بھارتی ظلم کا مقابلہ کرنے پر کشمیری عوام کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اس موقع پر انہوں نے پاناما کیس میں ججز کے فیصلے کے چند نکات کا اردو ترجمہ اسکرین پر دکھایا نواز شریف کی تقاریر کے چند آڈیو کلپس بھی سنائے۔

آنے والے کھلاڑی پھٹیچر نہیں پھٹیچر مائنس تھے

انہوں نے اپنی تقریر میں ایک بار پھر ریلو کٹو اور پھٹیچر کا تذکرہ کیا اور کہا کہ آنے والے کھلاڑی پھٹیچر نہیں بلکہ پھٹیچر مائنس تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی نے ہر بات میں قطری شہزادے کا تذکرہ کیا لیکن اب پانچوں ججز نے قطری شہزادے کا خط بوگس قرار دے دیا اور نواز شریف کو جھوٹو قرار دے دیا تو کیا ایسا شخص حکمراں رہنے کے لائق ہے؟

نواز شریف کا سوشل بائیکاٹ کیا جائے

اس موقع پر انہوں نے عوام سے نواز شریف کے سوشل بائیکاٹ کا مطالبہ کیا اور کراچی، نوشہرہ اور سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ30 اپریل کو کراچی 5 مئی کو نوشہرہ اور 7 مئی کو سیالکوٹ میں جلسہ کروں گا۔

جلسہ گاہ میں 50 ہزار کرسیاں لگائی گئیں

دریں اثنا پریڈ گراؤنڈ کی اس جلسہ گاہ میں 50 ہزارسے زائد کرسیاں لگائی گئیں ہیں۔ جلسہ گاہ میں تین اسٹیج لگائے گئے مرکزی اسٹیج پر 70 قائدین کے بیٹھنے کی جگہ ہے، ڈے جے ولی سنز نے جلسے میں میوزک کا تڑکا بھی لگایا۔

جلسے کی حفاظت کے لیے 2400 سے زائد پولیس اور رینجرز اہلکار نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے جن میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے جلسہ گاہ کی نگرانی کی گئی۔

ٹریفک کے لیے بھی خصوصی پلان جاری کر دیا گیا ہے،ایس پی ٹریفک،3 ڈی ایس پیز،15 انسپکٹرز اور 594 افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے،جلسے کے باعث شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Comments

- Advertisement -