منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

پی ٹی آئی کا جلسہ، کراچی میں بدترین ٹریفک جام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (11 جنوری 2026): کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ شہریوں کیلیے بڑا امتحان بن گیا، مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہے۔

نمائش جانے والے مختلف راستوں پر پولیس موبائلیں کھڑی کر دی گئی ہیں جبکہ راشد منہاس روڈ پر بھی ٹریفک جام ہے اور گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: جلسہ ہو کر رہے گا، سہیل آفریدی

سہراب گوٹھ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے، یونیورسٹی روڈ اردو یونیورسٹی کے قریب سڑک پر پولیس موبائلز موجود ہیں۔ یونیورسٹی روڈ اور اطراف میں ٹریفک کا دباؤ ہے۔

حسن اسکوائر کے قریب سر شاہ سلیمان روڈ پر بھی گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں، پولیس اقدامات کی وجہ سے شہری سخت اذیت کا شکار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں