تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

‘نوازشریف فوج کیخلاف بولتا ہے چھوٹا بھائی بوٹ پالش کرتا ہے’

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف ملک سے باہر جاتا ہے تو فوج کو برابھلا کہتا ہے اور چھوٹا بھائی بوٹ پالش کرتاہے کہتےہیں عمران خان فوج کیخلاف باتیں کر رہا ہے شہبازشریف شرم کرو،کچھ تو شرم کرو۔

جہلم میں پی ٹی آئی کے جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف تم ہو میرجعفر! میرجعفر وہ تھااس نے سراج الدولہ سےغداری کی تواسےاقتدارمیں بٹھایاگیا بھارت نےدنیامیں600جعلی میڈیا ہاؤسز بنائے اور پاکستان کیخلاف پروپیگنڈاکیا جعلی میڈیا ہاؤسز کےای یوڈس انفو نے پاک فوج اورعمران خان کو نشانہ بنایا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی فوج ہی پاکستان کواکٹھارکھ رہی ہے دوسراپی ٹی آئی وفاقی جماعت ہے اور پاکستان کومتحدرکھ رہی ہے میری ساری جائیدادپاکستان میں ہے اورتم کہتےہوعمران خان فوج کیخلاف بات کر رہا ہے میراجینا مرنا پاکستان میں ہے میرانام ای سی ایل پرڈال دیں میں پاکستان سےباہرجاناہی نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف جب بھارت گیاتوکسی حریت رہنماکیساتھ نہیں ملا ڈان لیکس میں نوازشریف نےکہاتھامیں دوستی چاہتا ہوں فوج نہیں چاہتی مودی کہتاتھاراحیل شریف دہشت گرداورنوازشریف ہمارادوست ہے میرےدورمیں مودی ایسی بات کرتا تو اسے کہتے تم دہشت گرد ہو شہبازشریف نےآتےساتھ ہی کہاہم مودی کیساتھ دوستی چاہتےہیں یہ دوستی اس لیے چاہتے ہیں کیونکہ جوانہیں لائےانہوں نےحکم دیاہے۔

عمران خان نے واضح کیا کہ روس کیساتھ معاہدہ کرنےجارہےتھےروس ہمیں سستی گندم اورتیل دینے کیلئے تیار ہو گیا تھا کیا شہبازشریف تم روس کیساتھ معاہدہ کر سکتے ہو شہبازشریف پہلے ان سےاجازت لےگا جو انہیں لےکر آئے ہیں شہبازشریف ان کےبھی بوٹ پالش کرے گا لیکن پھربھی اجازت نہیں ملےگی۔

Comments

- Advertisement -