ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کراچی کا سندھ حکومت کے احتجاجی مظاہروں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ٹی آئی کراچی کی قیادت نے سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ کیا گیا۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ 23 فروری کو انتقامی کارروائی کے خلاف پریس کلب پر احتجاج ہوگا، احتجاج میں کارکنان، اراکین، رہنما شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے مسلسل انتقامی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، انتقامی کارروائی کا سلسلہ نہ رکا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری سندھ اسمبلی پہنچ گئی تھی۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف صوبے سندھ کی بہتری اور ترقی چاہتی ہے، سندھ حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں