جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

پی ٹی آئی کراچی جلسے کی تیاریاں عروج پر، کارکنان کا جوش و خروش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے16اپریل کو کراچی میں ہونے والے جلسے کیلئے تیاریاں جاری ہیں، حلیم عادل شیخ نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

باغ جناح گراؤنڈ کے دورے کے موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 16اپریل کوچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کراچی پہنچ رہے ہیں، وہ جلسے سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جلسے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں، کنٹینرز لگ چکے ہیں، کراچی کے عوام بھی اپنے کپتان کا استقبال کرنے کو تیار ہیں اور کارکنان بھی بہت پرجوش ہیں۔

فائل فوٹو

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے کراچی کے جلسے کی تاریخ تبدیل کرکے 16اپریل کی گئی تھی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان جلسے سے اپنے خطاب میں آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل دیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی کا جلسہ مزار قائد پر ہوگا، ان شاء اللّٰہ کراچی کے عوام اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں