تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

‏’پی ٹی آئی میں ڈسپلن کا فقدان ہے’‏

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے تحریک انصاف میں پارٹی نظم و ضبط کے فقدان کا اعتراف کر ‏لیا۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ فرمان نے کہا کہ پی ٹی آئی ‏میں 2011 سے کسی کے خلاف ڈسپلن ایکشن نہیں لیا گیا پارٹی کا ایک ورکر کھڑا ہوتا ہے دوسرا اس ‏کی حمایت نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ڈسپلن کا فقدان ہے لیکن ورکرز کمٹڈ ہے ورکر اور مقامی قیادت ‏میں بھی رابطےکا فقدان ہے تاہم تحریک انصاف دوبارہ کم بیک کرےگی۔

شاہ فرمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ووٹر اور ورکرز کو اچھی طرح جانتا ہوں ووٹر اور ورکر اپنے ‏لیڈر کے ساتھ کھڑےہیں پی ٹی آئی کا ورکر کسی کی غلامی نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے معلوم کیا جائےکہ کس نے اور کس کو ٹکٹ دیے میئر پشاور کے امیدوار ‏کیلئے 10میں سے9 لوگوں نےحمایت کی تھی میئر پشاور کا ٹکٹ درست دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -