جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

ٹی وی ڈراموں میں لفظ ‘طلاق’ کے استعمال پر پابندی کیلئے قرارداد جمع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اپوزیشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے اور نجی ٹیلی ویزن چیلنز کے ڈراموں میں لفظ ‘طلاق’ کے استعمال پر پابندی کی قراردادیں جمع کروا دیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کی زیرصدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی وون کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی محکمہ صعنت کے آڈٹ پیراز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ صعنت کے آڈٹ پیراز کے حوالے سے درست جوابات نہ آنے پر اپوزیشن لیڈر نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی بیوروکریسی کی جانب سے قومی خزانے کے غلط استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک تمیور مسعود نے نجی ٹیلی ویزن چیلنز کے ڈراموں میں لفظ طلاق کے استعمال پر پابندی کی درخواست جمع کرواتے ہوئے پیمرا سے مطالبہ کیا کہ مذہب اسلام میں اسے مکروہ ترین فعل قرار دیا گیا ہے اور ٹی وی پر اسے استعمال کرنے سے معاشرے پر مفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اپوزیشن کی رکن ڈاکٹر نوشین حامد نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اضافے کے خلاف قرارداد جمع کروا تے ہوئے حکومت سے آٹے کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں