بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کی ڈیل کتنے کروڑ میں ہوئی؟ بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (11 اگست 2026): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر جنہیں گزشتہ ماہ قتل کیا گیا تھا۔ ان کے قتل سے متعلق کئی بڑے انکشافات سامنے آئے اور اسی کیس میں ہنی ٹریپ میں ملوث ٹک ٹاکر کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا، جس سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ہنی ٹریپ میں ملوث ٹک ٹاکر کا نام لاریب ہے، جو سیالکوٹ کی رہائشی ہے، اور اس کی شادی عبداللہ طاہر کے قاتل شوٹرز گینگ کے سرغنہ سے ہوئی تھی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گینگ لیڈر سے خلع لینے کے بعد ٹک ٹاکر لڑکی نے دوسری شادی کر لی تھی۔ دوسرے شوہر سےعلیحدگی کے بعد ٹک ٹاکر نے دوبارہ گینگ لیڈر سے رابطہ کیا تھا اور گینگ لیڈر نے لڑکی کو پہلا ٹاسک عبداللہ طاہر کو ہنی ٹریپ کرنے کا دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر لاریب نے عبداللہ طاہر کو اپنی تصاویر بھیجیں اور، پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے جواب نہ آنے پر ہنی ٹریپ کا ٹاسک بدل دیا گیا۔

لڑکی کو دوسرا ٹاسک مقتول عبداللہ طاہر کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرنے کا ملا، اور ٹک ٹاکر نے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کر کے پی ٹی آئی رہنما کے قتل کے منصوبے کو مکمل کرایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کی ڈیل 20 کروڑ روپے سے زائد میں ہوئی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کو کس نے قتل کرایا؟ سنسنی خیز انکشاف

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں