تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اعتماد کے ووٹ سے قبل پی ٹی آئی رہنما سوشل میڈیا پر سرگرم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر محاذ سنبھال لیا ہے اور اپنے قائد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن سوابارہ بجے شروع ہوگا، اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کریں گے ، جس میں کہا جائے گا ایوان آرٹیکل 7/91 کے تحت وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی رہنما سرگرم ہوچکے تھے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے قائد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کررہے ہیں کہ وزیراعظم با آسانی اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیں گے۔

آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل شہزاد اکبر نے سمجای رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ وزیراعظم چوروں کے خلاف اپنا مشن جاری رکھے گا، عمران خان اپنے مشن سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

معاون خصوصی برائے احتساب کا کہنا تھا کہ سیاست اور معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنےکی جدوجہد جاری رکھنی ہے، آج انشااللہ اسمبلی کی اکثریت وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کرے گی۔

پی ٹی آئی کے اہم رہنما فیصل جاوید نے بھی ٹوئٹ میں کہا کہ آج فتح حق کی ہوگی، آج فتح عوام کی ہوگی، آج فتح کپتان عمران خان کی ہوگی، آج فتح پاکستان کی ہوگی، اللہ تعالی عمران خان کو کامیاب و کامران کرے آمین۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ عمران خان پریقین ہے کہ وہ کبھی عوام کےاعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، عمران خان کبھی پاکستان کی بہتری کےلیےجدوجہد سے نہیں رکیں گے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ میرا اعتماد کا ووٹ میرے کپتان کو جاتا ہے، عمران خان اللہ کی رحمت سے پاکستان کو وقار کی طرف لے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -