تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’22 کروڑ عوام اسرائیل تسلیم کرنیکی بات کرنیوالے کی سیاست کو ختم کردیں گے‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے پاکستانی وفد کے حالیہ دورہ اسرائیل پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

علی محمد خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آخر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا شوشہ بار بار کیوں چھوڑا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ قوم کامتفقہ موقف ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا، 22 کروڑ عوام اس شخص کی سیاست ختم کر دیں گے جو ایسی غلط بات کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔

اسرائیلی نیوز چینل کی خبر کے مطابق پاکستانی وفد نے رواں ہفتے اسرائیل کا دورہ کیا جس کی قیادت سابق وزیر نسیم اشرف نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا، اسرائیلی میڈیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والا وفد 9 ارکان پرمشتمل تھا، وفد کے 4 ارکان ایسے ہیں جو پاکستان میں رہتے ہیں جس میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -