پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا ایم کیو ایم پر پابندی کے لئے آرمی چیف کو خط -
The news is by your side.

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا ایم کیو ایم پر پابندی کے لئے آرمی چیف کو خط

کراچی : تحریک انصاف کراچی کے رہنما علی زیدی نے ایم کیوایم پر پابندی کے لئے آرمی چیف کوخط لکھ دیا، خط میں علی زیدی نے ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کی اپیل کی ہے۔

PTI writes to Army chief for banning MQM by arynews

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کےرہنما علی زیدی نےآرمی چیف سےاپیل کی ہےکہ متحدہ قومی موومنٹ پرپابندی لگائی جائے، آرمی چیف کے نام اپنے خط میں تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کی تقریر ملک دشمنی پرمبنی تھی، سیاسی جماعتیں ڈرانے، دھمکانے کیلئے نہیں ہوتیں۔

علی زیدی کا کہنا ہے کہ ہمیں وہ کراچی چاہئے جہاں ہمارے بچوں کو کسی کا خوف نہ ہو، فاروق ستار کی پریس کانفرنس عوام کو دھوکا دینے کے سوا کچھ نہیں، ایم کیو ایم کے ماضی کے کارنامے کیا سب لوگ بھول گئے ہیں۔

علی زیدی نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ ان لوگوں کیخلاف بھی کاروائی کی جائے جو اب بھی ایم کیو ایم کا ساتھ دے رہے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے رہنما اب بھی ایم کیو ایم قائد کو روحانی رہنما مانتے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ عام شہری کی حیثیت سےآرمی چیف کوخط لکھا ہے۔

CrBHJ6bWgAAh96A.jpg large

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں