سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما حیدر علی گل کو آر او آفس سے گرفتار کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حیدر علی گل کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے تھے جب انہیں پولیس نے حراست میں لیا۔
وکلا نے پولیس وین کا راستہ روک لیا احتجاج کے دوران شیشے توڑ دیے۔
- Advertisement -
ذرائع کا بتانا ہے کہ حیدر علی گل کی گرفتاری کے خلاف وکلا نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
پی ٹی آئی امیدوار حیدر گل نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے آر او آفس پہنچا تھا ہمیں پلاننگ کے ذریعے گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
حیدر گل نے بتایا کہ مجھے کوئی ایف آئی آر فراہم نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے جس کے سلسلے میں امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جارہے ہیں۔