وزارت کوئی معنی نہیں رکھتی، عمران خان جو کہیں گے منظور ہوگا، عاطف خان
The news is by your side.

Advertisement

وزارت کوئی معنی نہیں رکھتی، عمران خان جو کہیں گے منظور ہوگا، عاطف خان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاست میں لے کر آئے وہ جو کہیں گے منظور ہوگا، وزارت نہ بھی ملے تب بھی پارٹی اور عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی ریلی کا مقصد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

عاطف خان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست میں لے کر آئے وہ جو کہیں گے منظور ہوگا، وزارت میرے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا نامزد وزیراعلیٰ محمود خان کو سپورٹ کریں گے، وزارت نہ بھی ملے تب بھی پارٹی اور عمران خان کیساتھ ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ‌ کے پی کا نام سامنے آیا تھا اور پارٹی چیئرمین کی جانب سے محمود خان کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

وزیراعلٰی کیلئے نامزد ہونے والے سابق صوبائی وزیر محمود خان سوات کے حلقہ پی کے نو سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔

خیال رہے وزیراعلیٰ کے پی کے کے لئے پرویز خٹک اور عاطف خان کا نام لیا جا رہا تھا۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ عمران خان کے سپاہی ہیں، پروپیگنڈا بند کیا جائے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں