بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

نااہل جن لوگوں نے ہونا تھا ان میں سے صرف ایک ہوا ہے، گاڈ فادر ٹو کی باری بھی آئے گی، بابر اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ نااہل جن لوگوں نے ہونا تھا ان میں سے صرف ایک ہوا ہے، گاڈ فادر ٹو کی باری بھی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نااہل جن لوگوں نے ہونا تھا، ان میں سے صرف ایک ہوا ہے، ابھی گاڈ فادر ٹو کی باری بھی آئے گی، پانچ ہفتے میں چوروں کا سارا ٹبر پکڑا بھی جائے گا۔

بابر اعوان نے کہا کہ حدیبیہ سے پہلے16بینکوں کا قرضہ شریف خاندان پر واجب الادا ہے، شریف خاندان پر16بینکوں کا قرضہ ابھی واجب الادا ہے، شریف خاندان نے 6ارب قرضہ واپس دے دیا ریکارڈ نہیں ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پر14خون واجب الادا ہیں، ایل این جی وزیراعظم کا حشر وہی ہوگا،جو غیر قانونی ٹھیکے کا ہوا۔

شہبازشریف کےسرماڈل ٹاؤن کے14شہریوں کاقتل ہے،نعیم الحق

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت منظور نظر کمپنیوں کو ٹھیکے دیتی آرہی ہے، ٹھیکوں کا تمام ریکارڈ جمع کر رہےہیں جلد عدالت جائیں گے، یقین ہے شہبازشریف بھی آرٹیکل63،62پر پورا نہیں اترتے، شہباز شریف کے سر ماڈل ٹاؤن کے14شہریوں کا قتل ہے‌‌‌۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کرپشن کے خلاف جدوجہد میں پیش پیش رہے، چیئرمین نیب پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کرتےہیں، مالی ریکارڈ سپریم کورٹ میں پیش کردیا ہے، شہبازشریف کےخلاف پٹیشن دائرکریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو اپنے مالی معاملات چھپانے کی ضرورت نہیں ہے، فارن فنڈنگ سےمتعلق تمام سیاسی پارٹیوں کی تحقیقات ہونی چاہیے، افسوس سے کہنا پڑتا ہےاکرم شیخ نے بہت ہی غلط باتیں کی  ہیں، اکرم شیخ نے کیس کےدوران حرام کا لفظ استعمال کیا، سپریم کورٹ کواکرم شیخ کی سرزنش کرنی چاہیےتھی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی اور وکیل اندھیرے میں تیر چلا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے ایک ایک پیسے کا حساب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، مجھے امید ہے جلد یہ کیس ختم ہوجائے گا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں