ہوم ضرور پڑھیں پی ٹی آئی رہنما کا قاتل کون اور کیوں قتل کیا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

پی ٹی آئی رہنما کا قاتل کون اور کیوں قتل کیا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

0
پی ٹی آئی رہنما  کا قاتل کون اور کیوں قتل کیا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

لاہور : پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کا قاتل ان اپنا ہی بیٹا نکلا، بیٹے نے باپ کا قتل کیوں کیا ، اس کی وجہ بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تفتیش میں پیشرفت سامنے آئے، پی ٹی آئی رہنما صدیق کا قاتل ان اپنا ہی بیٹا نکلا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد کے بیٹے قیوم نے قریبی دوست سے ملکر باپ کے قتل کا منصوبہ بنایا، ملزم قیوم کے دوست کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ قیوم ایک لڑکی سے پسندکی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن ڈاکٹر شاہد نےانکارکیاتھا،بیٹے قیوم نے والد پرجنوری میں بھی قاتلانہ حملہ کرایا تھا۔

قیوم کی ملزم کے ساتھ ریکی کرنےکی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریکی کرنے والی کار میں ڈاکٹر شاہد کا بیٹا قیوم سوار تھا ، جمعہ کو ڈاکٹر شاہد  نے بینک سے رقم نکال کرمستحق افراد میں تقسیم کی ، رقم تقسیم کےدوران بھی مشکوک کار ان  کاتعاقب کرتی رہی۔

یاد رہے لاہور کے مقامی پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد قتل کیس پولیس نے ان کے بیٹے عبدالقیوم کو آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاؤن نے ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر حراست میں لیا،

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر کرائے کے قاتل سے اپنے والد کو قتل کرایا،ان کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیاگیا تھا، قتل کے وقت ڈاکٹر شاہد کے ساتھ بیٹا قیوم اور بھائی ساجد بھی تھے۔

Comments