تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

‘ 75 دنوں میں ملک نے صرف تباہی دیکھی، شہباز بدترین ایڈمنسٹریٹر ثابت ہوئے ہیں ‘

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 75 دنوں میں ملک نے صرف تباہی دیکھی، شہباز شریف بدترین ایڈمنسٹریٹر ثابت ہوئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے فیصل آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو سرخی پاوڈر لگا کر بتایا گیا کہ وہ بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں لیکن وہ بدترین ایڈمنسٹریٹر ثابت ہوئے ہیں اور ان کے دور اقتدار کے 75 دنوں میں ملک نے صرف تباہی ہی دیکھی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پی ڈی ایم نے 75 دنوں میں جو کیا اس سے یہ پاکستان ڈسٹرکشن موومنٹ بن چکی ہے ملک میں کرپٹ مافیا اقتدار میں آکر بیٹھ گیا ہے جب کہ مزدور اور عام آدمی فاقوں پر چلا گیا ہے، کیونکہ کرائم منسٹر کی وجہ سے ملک میں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، فیکٹری مالکان کو اپنے مزدوروں کو فارغ کرنا پڑرہا ہے، 40 فیصد آبادی ٹیکسٹائل سے منسلک ہے، آج مزدور کو نوکری نہیں مل رہی، مفتاح اسماعیل صرف لالی پاپ بہت اچھی طریقے سے بیچ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز اسپیڈ کی بریکیں فیل ہوچکی ہیں، شہباز شریف کرائم منسٹرہیں،13 سیکٹرز پر سپر ٹیکس لگا دیا گیا ہے، جو پہلےہی ٹیکس دے رہےہیں ان پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے، آپ چاہتے ہیں ملک میں مینوفیکچرنگ کا گلا گھونٹ دیا جائے، 150 روپے گھی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، بجلی کا ایک یونٹ 36 روپے کا ہوجائے گا، یٹرول، ادویات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور یہ صرف 2 ہزار روپے دے رہے ہیں، آپ فرعونیت کے ساتھ عام آدمی کی تکالیف کا مداوا نہیں کرسکتے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نوازشریف، مریم نواز مجرم ثابت ہوچکے ہیں، شہباز شریف، پاپڑ والے کا کرپشن کیس چل رہا تھا نوازشریف کےلندن میں محلات ہیں، یہ نیب میں ترامیم لیکر آگئے ہیں، اس سے یہ سب بری ہوجائیں گے، عمران خان نے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے، جس میں یہ ترامیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے اور ہمیں عدالت عظمیٰ سے امید ہے ۔

فرخ حبیب نے بتایا کہ ضمنی انتخابات میں اچھی خبریں آرہی ہیں،عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، گیلپ سروے میں آیا کہ 75 فیصد عوام فوری الیکشن چاہتے ہیں، ملک کو انتخابات کی طرف لیکر جانا چاہیے، جو دھاندلی کا منصوبہ بنا رہا ہے وہ ملک کا خیر خواہ نہیں ہے، انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو عوام اسے قبول نہیں کرینگے،

فارن فنڈنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کا خاتمہ ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا کہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس ہے، ہم نے تمام ریکارڈ مہیا کردیا ہے کیونکہ ہمارےپاس چھپانے کو کچھ بھی نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا کیس توسن لیا، اب ن لیگ اور پی پی کے کیس بھی سنے ان کے کیسز گزشتہ چار سالوں سے چل رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سازشی مراسلے پر موجودہ حکمرانوں کے تحت کوئی کمیشن قبول نہیں ہوگا، سپریم کورٹ کے تحت آزاد کمیشن اور اوپن سماعت ہونی چاہیے، سازش سے متعلق سوالوں کے جواب عوام کو ملنے چاہئیں۔

Comments

- Advertisement -