ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

پی ٹی آئی رہنما کا حمزہ شہباز پر ضمنی انتخابات پر اثرانداز ہونے کا الزام، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز صوبے کے ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہورہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز صوبے کے ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہورہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز سپریم کورٹ احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں۔

فرخ حبیب اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ رات میں حمزہ شہباز کی ہدایت پرپی پی 168 سے پی ٹی آئی امیدوار ملک نواز اعوان کے بینرز اتارے جارہے ہیں جب کہ ن لیگ کے فلیکس سڑکوں پر لگے ہوئےہیں۔

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ کیے گئے 20 منحرف اراکین کی خالی ہونے والی نشستوں پر 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں