ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

احسن اقبال صاحب، غیرملکی اقامہ رکھ کردانشوری جھاڑنے کی ضرورت نہیں: فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ باہرگارڈ کی نوکری اور پاکستان میں وزارت، کیا احسن اقبال اسےسیاست کہتے ہیں.

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کے آج کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ احسن اقبال، غیرملکی اقامہ جیب میں رکھ کر دانشوری جھاڑنے کی ضرورت نہیں.

ان کا کہنا تھا کہ تجربے کے نام پرشریفوں نے درباری اور دربان قوم پرمسلط کیے، جن سے جان چھڑانی ہوگی، قوم ان کے تجربے اور سیاست، دونوں سے پناہ چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان اس سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں، جو اقامے سے جنم دیتی ہے، عمران خان قوم کا انتخاب اور مستقبل کے وزیر اعظم ہیں.

انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاست کا رخ اور مزاج عمران خان طے کریں گے، احسن اقبال اقامہ جیب میں رکھ کر عمران خان کی سیاست نہیں سمجھ سکتے، احسن اقبال اقامہ چھوڑیں، سیاست ہم سکھا دیں گے، اب کرپشن، منی لانڈرنگ اور اقاموں کی اب مزید کوئی گنجائش نہیں.

یاد رہے کہ آج وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں‌ لیتے ہوئے کہا تھا کہ بیس کروڑ عوام کی گاڑی کسی اناڑی کو نہیں دی جاسکتی، عمران خان نے کبھی کوئی محکمہ نہیں چلایا، عمران خان کی باتیں ردی کی ٹوکری میں ڈالتا ہوں.


بیس کروڑ عوام کی گاڑی کسی اناڑی کو نہیں دی جاسکتی، وزیرداخلہ احسن اقبال


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں