پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے جیو کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے جیو کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جیو نے ہیڈ لائن لگائی کہ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو درخواست دی اور ہیڈ لائن چلائی گئی کہ درخواست میں پنجاب کو مفت بجلی نہ دینے کا کہا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ظاہر ہے کہ یہ ن لیگ کے ترجمان میڈیا کی ایک اور فیک نیوز تھی جب کہ سپریم کورٹ سے متعلق غلط خبر دینا تو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
جیو نے ہیڈ لائیں لگائ کہ PTI نے سپریم کورٹ کو درخواست دی ہے کہ پنجاب کو مفت بجلی نہ دی جائے،ظاہر ہے یہ نون لیگ کےترجمان میڈیا کی ایک اورفیک نیوز تھی سپریم کورٹ سے متعلق غلط خبردینا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا سپریم کورٹ سے جیو گروپ کیخلاف توھین عدالت کیلئے رجوع کیا جائےگا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 5, 2022
سابق وفاقی وزیر نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے جیو گروپ کیخلاف توہین عدالت کیلئے رجوع کیا جائے گا۔