تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

‘ مشتری ہوشیار باش! نیب ملزم کو ہی چیئرمین نیب بنانے کا سوچا جارہا ہے ‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرائم منسٹر نیب کے ملزم فواد حسن فواد کو ہی چیئرمین نیب بنانے کا سوچ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مشتری ہوشیار باش، باادب باملاحظہ، ہوشیار کرائم منسٹر کٹھ پتلی اپوزیشن لیڈر راجا ریاض سے مشورہ کر رہے ہیں۔

فیاض چوہان نے مزید لکھا کہ نیب ملزم فواد حسن فواد کو چیئرمین نیب بنانے کا بھی سوچ رہے ہیں۔

پنجاب کے سابق صوبائی وزیر نے اپنے ٹوئٹ کا اختتام اس دلچسپ جملے کے ساتھ کیا ہے کہ "اعلان ختم، پاکستان کا خزانہ ہضم”

 

واضح رہے کہ حکومت نے ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کوچیئرمین نیب لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور ابتدائی طور پر فواد حسن فواد، نیب قمر الزماں اور بشیر میمن کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین نیب لگانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی تعیناتی کے معاملے پر مشاورت شروع کردی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈرراجا ریاض کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے چیئرمین نیب کےلیے مختلف ناموں پر غور کیا اور ابتدائی طور پر مذکورہ تین ناموں پر مشاورت کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -