تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

‘آج جو بربریت کی گئی اس پر آخری وارننگ دے رہے ہیں’

پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آج سیالکوٹ میں جو بربریت کی گئی وہ حکومت کی بزدلی ہے اس پر آخری وارننگ دے رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سیالکوٹ کی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسی گراؤنڈ پر ن لیگ اپنے کنونشن کرتی رہی ہے اب ہم نے جلسہ کرنا چاہا تو اس کو مذہبی رنگ دیا جارہا ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ لگتا ہے اس حکومت کا عزت سے جانے کا ارادہ نہیں ہے، آج جو بربریت کی گئی یہ ان کی بزدلی ہے اس پر آخری وارننگ دے رہے ہیں آج رات آپ کو عوام سے جواب مل جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ والے خود کنفیوژن کا شکار ہیں، ایک فریق کہہ رہا ہے کہ فوری انتخابات کرائے تو عمران خان دوبارہ آجائے گا دوسرا فریق کہہ رہا ہے کہ انتخابات کرانے میں دیر کی تو ہماری نالائقی سامنے آجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کپتان نے کال دی تو پھر ملک کا منظر دیکھیے گا کیونکہ جب عوام باہر نکلتی ہے تو ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں، 85 سیٹوں والی جماعت کو عوام پر مسلط کردیا گیا ہے ہمارا الیکشن کا مطالبہ کوئی غیر قانوی نہیں ہے فوری طور پر نئے الیکشن کرائے جائیں۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کچھ دیر میں سیالکوٹ پہنچنے والے ہیں، یہ حکومت غیرقانونی اور غیر جمہوری قدم نہ اٹھائے اور بہتر ہے کہ فوری الیکشن کی طرف جائے، یہ حقیقت ہے کہ تمام اداروں کا سیاست میں عمل دخل رہا ہے اگر اس سے آنکھیں چرا لیں تو ہم خود سے جھوٹ بولیں گے، کچھ اتحادی تو ویسے بھی اشاروں کے منتظر رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل صبح پولیس نے دھاوا بول کر پارٹی رہنما عثمان ڈار اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا تھا عثمان ڈار کو بعد ازاں رہا کردیا گیا۔

مزید گرفتار: سیالکوٹ جلسہ گاہ پر پولیس کا دھاوا: عثمان ڈار و متعدد کارکنان گرفتار

پولیس کے ہمراہ ٹی ایم اے کا عملہ اور مشینری بھی تھی، اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ بھی موجود تھے، پولیس کی بھاری نفری عمران خان کیلئے تیار کئے گئے اسٹیج پرچڑھ گئی۔اسٹیج سے کرسیاں اور دیگرسامان اٹھا کر پھینک دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -