The news is by your side.

راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما جاں بحق

راولپنڈی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ماجد ستی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ سکستھ روڈ پر پیش آیا، ماجد ستی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، وہ علاج کے دوران دم توڑ گئے، فائرنگ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

تین روز قبل کوئٹہ میں‌ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تحریک انصاف کی کارکن نرگس بلوچ کو قتل کر دیا تھا۔ مقتولہ کے دو بچوں کو گزشتہ سال قتل کر دیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے خاتون رکن کو نشانہ بنایا، مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ مقتولہ کے دو بچوں کے قتل کرنے پر نرگس بلوچ نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا لیکن پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں