صوابی : صوابی اڈہ میں دن دیہاڑے فائرنگ کرکے تحریک انصاف کے رہنما شاہ خالد کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں دن دیہاڑے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں تحریک انصاف کے ضلعی رہنما اور مشہور کاروباری شخصیت شاہ خالد جاں بحق ہوگئے۔
نامعلوم دو موٹرسائیکل سواروں نے شاہ خالد کی گاڑی پر فائرنگ کی اور شاہ خالد موقع پر دم توڑ گئے۔
موٹرسائیکل سوار ملزمان شاہ خالد کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔