پشاور:جعلی شناختی کارڈ کیس، تحریکِ انصاف کے ضلعی رہنما گل بادشاہ سمیت21افراد گرفتار -
The news is by your side.

Advertisement

پشاور:جعلی شناختی کارڈ کیس، تحریکِ انصاف کے ضلعی رہنما گل بادشاہ سمیت21افراد گرفتار

پشاور: پولیس نے سابق ناظم اور پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما گل بادشاہ سمیت اکیس افراد کو افغان مہاجرین کیلئے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کے الزام میں حراست میں لے لیا ۔

پولیس نے گل بادشاہ سمیت اکیس افراد کو افغان مہاجرین کیلئے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کے الزام میں حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ نادرا کی درخواست پر درج کیا، جس پر گل بادشاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے کیلئے پشاور کی مقامی عدالت سے درخواست کی،عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔

ذرائع کا کہناہے کہ گل بادشاہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں