تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

‘آئی ایم ایف نے کہا ہے، ڈیزل 50 روپے فی لیٹر بڑھ سکتا ہے’

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پہلے4 روپےبجلی بڑھا دی اب آئی ایم ایف نے کہا ڈیزل 50 روپے فی لیٹر بڑھ سکتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رات اطلاع ملی آئی کہ ایم ایف پروگرام ختم کرکے نیا پروگرام ترتیب دیا جاسکتا ہے، ہمارے مشیر خزانہ سے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے ملاقات بھی نہیں کی ہے، حکومت نے پہلے 4 روپے بجلی بڑھا دی اور اب لوڈشیڈنگ بھی بڑھے گی۔

مزمل اسلم نے کہا کہ یہ لوگ کہتےتھے کہ ہم آئی ایم ایف کےایجنٹ ہیں لیکن وزیر خزانہ اس کے اسسٹنٹ بنے بیٹھے ہوئے ہیں، آئی ایم ایف نے ان سے ڈیزل 50 روپے بڑھانے کا کہا ہے اگر آدھا بھی بڑھ گیا تو مہنگائی کہاں چلی جائے گی جبکہ پٹرول بھی 20 سے 25 روپے لیٹر بڑھانے کی بات ہورہی ہے جب کہ آنے والے بجٹ میں مزید ٹیکسز لگانے کی شرط بھی عائد کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل کے جہازوں کا آرڈر دے دیا ہے ڈیزل پر بجلی بنا رہے ہیں، آج وزیراعظم شہباز شریف نے ہمارے منصوبے کا افتتاح کیا، کبھی وزیرخزانہ نہیں کہتے کہ شیئرز خرید لیں اسٹاک میں تیزی آرہی ہے، مسائل کا حل یہی ہے کہ نئے الیکشن کرائے جائیں۔

Comments

- Advertisement -