اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ کل خبر آئی کہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہوگیا اور آج اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری معطل ہوگئے۔
کل خبر آئی کے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہو گیا۔ آج اسحاق ڈار کے وارنٹ گرقتاری عدالت نے معطل کر دئیے۔ سب خاموش رہیں کہیں توہین عدالت نہ ہو جائے۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) September 23, 2022
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اسحاق ڈار کے حوالے سے ٹوئٹ میں کہا کہ اشتہاری سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو این آر او ٹو مل گیا، عوام کب تک اس طرح خاموش تماشائی بنےرہیں گے۔
اشتہاری سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو این آر او 2 مل گیا، عوام کب تک اس طرح خاموش تماشائی بنے رہیں گے!
— Usman Dar (@UdarOfficial) September 23, 2022