لاہور : پی ٹی آئی کے رہنما صداقت علی عباسی کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پی پی کی لیڈرشپ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، جلد نئے انکشافات اور نیاپنڈوراباکس کھلنے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے12اورپی پی کے7اکاؤنٹس جعلی ہیں جبکہ پی ٹی آئی واحدجماعت ہے جو عالمی سطح پرمنظم ہے۔
صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس اور اسکروٹنی کاان کوپوراموقع دیاگیاتھا، ن لیگ اور پی پی کی لیڈرشپ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، جلد نئے انکشافات اور نیاپنڈوراباکس کھلنے والا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی پرکبھی پیسوں کےلین دین کاالزام لگاہےاورنہ کبھی لگ سکتاہے ، ادارےلوگوں کےذاتی معاملات سے نکل کر سیاسی جماعتوں کے معاملات بھی دیکھیں۔
یاد رہے گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹس کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست منظور کر لی تھی۔
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے دائر کی تھی۔