تازہ ترین

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...
Array

پی ٹی آئی رہنما نے عامر خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا

کراچی: کورنگی میں سیاسی دفتر میں ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر نے اپنے وکیل کے توسط سے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو ہتک عزت کا نوٹس دیا۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ کورنگی میں ہونے والی کشیدگی میں عامر خان نے میرے موکل کو ملوث کرنے کا الزام عائد کیا تھا، اپنی پریس کانفرنس میں انہوں نے راجہ اظہر کا نام لیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ عامرخان اپنا الزام سات روز میں ثابت کریں،ورنہ دس ملین ہرجانہ ادا کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف عدالتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے کورنگی میں پیش آئے واقعے سے متعلق عامر خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے راجا اظہر نے کہا تھا کہ میں عامرخان کے بیان کی مذمت کرتا ہوں، میں کورنگی میں پیش آنے والے واقعے میں موجود نہیں تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کورنگی ٹاؤن آفس سمیت ایم پی اے، ایم این اے آفس پر حملے اور تھوڑ پھوڑ پر ایم کیو ایم نے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا تھا کہ عوامی مسائل کی آڑ میں کسی بھی شرپسند عناصر نے متحدہ کی املاک و ساتھیوں کو نقصان پہنچایا، آفسز اور کارکنان کے تحفظ کے لیئے ہر ممکن اقدامات کریں ایسے شرپسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کو عمل میں لائیں۔

ایم کیو ایم نے بیان میں کہا کہ ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری، بزدلی یا مجبوری نا سمجھا جائے ہم جواب بھرپور دینا جانتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -