The news is by your side.

Advertisement

مسلم لیگ ن نواز اور شہباز دھڑوں میں بٹ چکی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف ن لیگ کے الگ الگ گروپس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ ن لیگ نظریاتی دھڑوں میں بٹ چکی ہے، شہباز شریف اور چوہدری نثار کا الگ گروپ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں ن لیگی کارکنان کنفیوژ ہوچکے ہیں کہ وہ کس کا ساتھ دیں، وقت آگیا ہے کہ ن لیگی کارکنان قومی یا نواز بیانیے میں سے ایک کو چن لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی کی واضح اکثریت نے نوازشریف کا ساتھ دیا تو ن لیگ کو بری طرح شکست ہوگی، نوازشریف نے ٹکراؤ کی کیفیت پیدا کی اب الیکشن سے پہلے ہی ن لیگ بکھر رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ن لیگ کی پوزیشن مستحکم ہوتی تو لوگ چھوڑ کر نہیں جاتے، دوسری طرف شاہد خاقان عباسی کی بھی حکومت پر گرفت کم زور ہو رہی ہے۔

نواز شریف قوم سے معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے: شاہ محمود قریشی


ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا راستہ ملک اور جمہوریت کے لیے خطرناک ہے، وزیر اعظم بھی سمجھ رہے ہیں کہ نوازشریف کا بیانیہ خطرناک ہے مگر وہ خود کو اس سے الگ نہیں کر پا رہے ہیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ اداروں پرتنقید سے تناؤ میں اضافہ ہورہا ہے، چیئرمین نیب کی طلبی دراصل احتساب کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے، اسی لیے شاہد خاقان نے کمیٹی اعلامیہ مسترد کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں