The news is by your side.

Advertisement

سرتاج عزیزنے کانفرنس میں شرکت ڈونلڈٹرمپ کے کہنے پر کی ، مزاری

اسلام آباد : امرتسر میں منعقد ہو نیوالی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی شرکت پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی بھارت سے دوستی کی پاکستانی عوام بھا ری قیمت ادا کررہے ہیں۔

بھارتی شہر امرتسرمیں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز کی شرکت اور مودی کے عشایئے میں شرکت پر پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا کہ سرتاج عزیز کی مودی کے عشائیے میں شرکت شرمناک ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے شہریوں کو مار رہا ہے اور ہم انکے ساتھ کھانے کھا رہے ہیں۔

شیریں مزاری نے کہا کیا سرتاج عزیز کو ایک دن پہلے مودی کے عشائیے میں شرکت کیلئے بھیجا گیا؟ کیا سرتاج عزیز بھارت ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر گئے؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مودی سرکار نواز شریف کی کمزوری سے فائدہ اٹھا رہی ہے اور بھارت سے نواز شریف کی ذاتی دوستی پاکستان کو مہنگی پڑ رہی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت سرحدوں پر بلااشتعال فائرنگ کررہا ہے، سفارتی حلقوں میں پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے اور نوازشریف اپنے نمائندے بھارت بھیج رہے ہیں۔


مزید پڑھیں : نواز شریف ٹھیک ہیںِ؟ میرا سلام دیں، مودی، سرتاج عزیز سے ملاقات


یاد رہے کہ گزشتہ روز مشیر خارجہ سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچے، جہاں انہوں نے بھارتی وزیراعظم کے عشایے میں شرکت کرکے ان سے ملاقات کی اور مصافحہ بھی کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا مشیر خارجہ سے سوال کیا کہ وزیراعظم نواز شریف ٹھیک ہیں؟انہیں میرا سلام اور نیک تمنائیں پہنچائیں۔

سرتاج عزیز نے جواب دیا کہ وزریراعظم ٹھیک ہیں اور انہوں نے آپ کے لیے نیک تنمائوں کا اظہار کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں