تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

‘حکومت رواں ماہ پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرے گی’

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت رواں ماہ پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں یہ ملک تباہ کرنے نکلے ہیں، یہ گیس کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ کرنے جا رہےہیں، پٹرول کو تقریباً 250 روپے فی لیٹر پر لیکر جائیں گے اور عوام کو بجلی میں 15 روپے کا ٹیکہ اس ماہ لگے گا۔

عمر ایوب نے کہا کہ یہ حکومت صرف بیڑہ غرق کرنے بیٹھی ہے، عوام کا جینا اجیرن ہوگیا، یہ صرف ٹوپی ڈراما کر رہے ہیں ان کی کسی قسم کی کوئی کارکردگی نہیں، یہ سارے جوکر اکٹھے ہوگئے ہیں جنہیں پاکستان کی کوئی پروا نہیں، امپورٹڈ حکومت غفلت کی مرتکب ہورہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ریونیو آنیوالے 80 فیصد علاقوں میں زیرو لوڈشیڈنگ تھی لیکن یہ ریونیو والے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کررہے ہیں، یہ حکومت بجلی بنانے والی کمپنیوں کو پیسے ادا نہیں کررہی، نہ ادائیگیاں وقت پر کررہی ہے اور نہ امپورٹ وقت پر کررہی ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ یہ صرف اپنے آقاؤں کا کہنا مان رہے ہیں اپنی کوئی پالیسی نہیں، ان مسائل کا واحد حل ہے کہ فوری الیکشن کرائے جائیں۔

Comments

- Advertisement -