تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

پی ٹی آئی رہنما کی بلاول اور مریم کو مہنگائی کیخلاف مارچ میں شرکت کی دعوت ؟

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو مہنگائی کے خلاف مارچ میں شرکت کی دعوت دیدی۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان موجودہ مہنگائی، پٹرول، ڈیزل، بجلی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مارچ کرنے لگے ہیں۔

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز مذکورہ مارچ میں دعوت دینے کا انداز اپناتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں آگے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امید ہے کہ مریم نواز اور بلاول کانپیں ٹانگیں مارچ کا حصہ ہونگے۔
واضح رہے کہ عمران دور حکومت میں جب پٹرول 150 روپے لیٹر تھا اس وقت بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سے اسلام آباد تک مہنگائی مارچ کیا تھا جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی مہنگائی کے خلاف مارچ کیا تھا۔

دوسری جانب چند روز میں شہباز حکومت عوام پر تین بار پٹرول بم گراچکی ہے جس کے بعد آج ملک میں پٹرول کی قیمت 233 روپے سے زائد اور ڈیزل کی قیمت 263 روپے سے زائد ہوچکی ہے، موجودہ حکومت نے 15 دن میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 84 روپے اور 115 روپے کا اضافہ کیا ہے۔

 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان آچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -