تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

پی ٹی آئی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ درج کروانے پہنچ گئے

کراچی: کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچ گئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مزار قائد کی تقدس کی ماپالی پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر سمیت دیگر رہنما کیپٹن صفدر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنما بریگیڈ تھانے میں موجود ہیں، راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ جب تک مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا ہم نہیں جائیں گے، مزار قائد کے تقدس سے متعلق قانون کی شق 6 کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل ، راجہ اظہر نے بریگیڈ  تھانے میں مقدمے کیلئے درخواست دے دی، درخواست میں مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ملزم باغ جناح میں اسٹیج پر موجود ہے پولیس جائے اور اسے گرفتار کرے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ افسران سے بات ہوگئی ہے درخواست دی جائے گی تو مقدمہ درج کریں گے۔

واضح رہے کہ مریم نواز مزار قائد پر حاضری دینے پہنچی تھیں تو ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے مزار کے احاطے میں سیاسی نعرے لگوا دئیے تھے۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کراچی میں‌ حکومت مخالف جلسہ کررہی ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قائدین مریم نواز، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنما جلسہ گاہ میں‌ موجود ہیں.

Comments

- Advertisement -