اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کی خوفناک ترین صورتحال نظر آرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کی خوفناک ترین صورتحال نظر آرہی ہے، ارباب اختیارکوگھبراہٹ ہےعوام کو سڑکوں پر کون نکالے گا اور کیسے روکا جائے، سوچنا یہ چاہیے مہنگائی کےمارے خود سڑکوں پر عوام کس کی بات سننے کو تیار ہو گی۔
آنے والے دنوں میں مہنگائی کی خوفناک ترین صورتحال نظر آرہی ہے۔
ارباب اختیار اس گھبراہٹ میں مبتلا ہیں کہ عوام کو سڑکوں پہ کون نکالے گا اور اُسے کیسے روکا جائے۔۔جبکہ سوچنا اُن کو یہ چاہیے کہ مہنگائی کی ماری خود سڑکوں پر نکلی عوام کس کی بات سننے کو تیار ہو گی۔— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) June 28, 2022
یاد رہے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بے روزگاری اور مزید مہنگائی کا سیلاب لانے کے لیے امپورٹڈ حکومت گھٹنے ٹیک چکی ہے، عوام کو ملک کی قیادت کا چناؤ کرنے سے روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال ہوگا۔