تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

” میں نے ابا جی کی وصیت پر تحریک انصاف جوائن کی تھی "

 پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ابا جی کی وصیت پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی پی 170 میں‌کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے والد کی وصیت پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی کیونکہ صرف عمران خان ایسا لیڈر ہے جس نے ملک اور عوام کا سوچا۔

یاسمین راشد نے کہا کہ آج اگر ملک میں کوئی پارٹی ہے تو وہ صرف تحریک انصاف ہے، یہاں ہر جماعت اور سیاستدان نے اپنے حالات بہتر کرنے کا سوچا، کسی نے اس ملک کے بارے میں سوچا تو وہ صرف اور صرف عمران خان ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ حیرت ہے کہ احسن اقبال نے چائے نہ پینے کا مشورہ دیا، امپورٹڈ حکومت نے ڈھائی ماہ میں ملک کا حشر نشر کر دیا ہے، انہوں نے سوچا تھا کہ عمران خان کو ہٹائیں گے تو وہ رسوا ہوگا، لیکن آج پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے اور ان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے جب کہ نواز شریف گھر سے باہرنکلتے ہیں تو لوگ چور چور کے نعرے لگاتے ہیں۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 20 سیٹوں پر ضمنی الیکشن کبھی بھی اہم نہیں تھا، لیکن ہم ان کو شکست دیں گے اور حکومت بنائیں گے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب کھڑے ہوں۔

Comments

- Advertisement -