تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

‘بلاول بھٹو سے پوچھنا ہے اگلا مہنگائی مارچ کب کررہے ہیں؟’

پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد ملک میں بڑھتی مہنگائی پر بلاول بھٹو سے سوال کیا ہے کہ وہ اگلا مہنگائی مارچ کب کررہے ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول مہنگا ہونے سے اشیائے خور ونوش کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، کہاں ہیں شہباز شریف جو کہتے تھے میں مہنگائی ختم کردوں گا، عوام صبح شام آپ کو کوس رہی ہیں، بلاول بھٹو سے پوچھنا ہے کہ وہ اگلا مہنگائی مارچ کب کررہے ہیں؟۔

یاسمین راشد نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت بیرون طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو بڑھا کر ہماری انڈسٹری کو تباہ کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کورونا کےدوران پاکستان دنیا کا واحد ملک تھا جس کی معیشت بہتر تھی، موجودہ بحران ان لوٹوں کی وجہ سے ہے جن کی وجہ سے حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب بنا ہے، الیکشن کمیشن نے ان لوٹوں کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 72 سال میں مجھ پر پہلی بار ایف آئی آر درج ہوئی کہ میں نے قتل کی کوشش کی، میڈیا کو سلام پیش کرتی ہوں کہ اگر آپ نہ ہوتے تو اس روز ماڈل ٹاؤن طرز پر قتل عام ہوتا۔

Comments

- Advertisement -