اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی اوراسدعمرہائیکورٹ پہنچے ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان سےملنےکی اجازت نہیں دی جا رہی۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ وکلا بتاچکے ہیں گرفتاری قانون کے مطابق نہیں کی گئی، گرفتاری وجہ سے کوئی نوٹس نہیں دیئے گئے ہیں، وہ کاغذات کل بنائے گئے تھےیاپہلے بناکر چھپائے گئے، وکلا پٹیشن بناچکے ہیں سپریم کورٹ میں چیلنج کیاجائےگا۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پرامن احتجاج کا آئینی حق استعمال بھی کیاجائےگا، عمران خان نے7رکنی بنائی تھی ، جس کی صدارت شاہ محمود قریشی کررہے ہیں۔
دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے بطوروائس چیئرمین پی ٹی آئی اوروکلاکوعمران خان تک رسائی دی جائے، عمران خان کی زخمی ٹانگ پر چوٹیں آئی ہیں۔