تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

اب تک پی ٹی آئی کے کن رہنماؤں کو گرفتار کیا جا چکا ہے؟

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کی پکڑ  دھکڑ جاری ہے اب تک  ڈاکٹر یاسمین راشد اور شیریں مزاری بھی گرفتار  ہیں جبکہ عامر ڈو  کو گرملتان اور خسروبختیار کو لاہور سے حراست میں لیاگیا۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز سوات میں مراد سعید کےگھر پر چھاپہ مار تلاشی لی گئی لیکن مراد سعید گھر میں موجود نہیں تھے۔

بدھ کو  پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمو دقریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، قاسم سوری، اعجاز چوہدری سمیت کئی رہنما کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ایم پی او کے تحت اپنی گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر کیس میں پولیس کو نوٹس جاری کردیے۔

11 مئی کو علی محمد خان کو اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ آتے ہوئے گرفتار کیا، تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو بھی اسی دن گرفتار کیا گیا جبکہ مسرت اقبال چیمہ کو اسلام آباد پولیس نے حواست میں لے رکھا ہے۔

دوسری جانب سابق گورنر  پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم لاہور  ہائی کورٹ نے 16 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اور  اب صحافی اوریا مقبول جان کو رات گئے لاہور میں گھر سے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ منگل کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا۔

جمعرات 11 مئی کو سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا اور کہا کہ عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرے۔

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے حکم جاری کیا جس میں عمران خان کو کسی بھی مقدمے میں 9 مئی تک کا ریلیف دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی القادریونیورسٹی کیس میں بھی 31 مئی تک ضمانت منظور کرلی۔ تحریری حکم میں کہاگیا کہ نیب تحریری جواب ہائیکورٹ میں جمع کرائے اور آئندہ سماعت تک عمران خان کو ہراساں نہ کرے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی ایم پی او کے تحت گرفتاری بھی پیر تک روک دی اور کہا کہ کسی کرمنل کیس ، 9 مئی کے بعد درج مقدمات ، ایم پی او  وغیرہ میں پیر تک گرفتار نہ کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک اور بینچ نے ظلِ شاہ قتل کیس میں عمران خان کی 22 مئی تک ضمانت منظور کی۔

ایک اور بینچ نے لاہور میں درج تین مقدمات میں عمران خان کی 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم  دیا کہ ریاست چیئرمین پی ٹی آئی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے۔

Comments

- Advertisement -