ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے کن رہنماؤں میں ہاتھا پائی ہوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

صوابی: خیبر پختونخوا میں احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے رہنماؤں میں ہاتھا پائی ہوگئی، اس مرحلے پر کارکنوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے، کارکنوں کی جانب سے اسلام آباد پشاور موٹروے کی بندش کو آج چوتھا روز تھا، ایبٹ آباد، حویلیاں انٹرچینج کی سڑکیں گزشتہ روز سے بدستور بند ہیں۔

کے پی میں احتجاج کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں میں ہاتھا پائی کی نوبت آگئی، وہاں موجود کارکنوں نے اس موقع پر معاملے کو ٹھنڈا کرتے ہوئے بیچ بچاؤ کرادیا۔

کارکنوں کے احتجاج کے پیش نظر ڈی آئی خان، چشمہ چوک میں گزشتہ روز سے بند روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، ڈی آئی خان میں بھکر روڈ گزشتہ روز سے ٹریفک کے لیے بند ہے، کوہاٹ میں بھی خوشحال گڑھ پنڈی روڈ گزشتہ دو روز سے ٹریفک کیلئے بند ہے۔

ڈی آئی خان میں سی پیک انٹرچینج روڈگزشتہ روز سے ٹریفک کےلئے بند ہے، تاہم ڈی آئی خان میں عبدالخیل انٹرچینج ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا، ڈی آئی خان مین انڈس ہائی وے نائیویلہ کےقریب روڈ ٹریفک کیلئے بدستور بند ہے۔

اس کے علاوہ درہ تنگ لکی میانوالی روڈ ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا، ڈی آئی خان میں ہیڈ بلوٹ مین چشمہ روڈ دوبارہ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، نوشہرہ میں اکوڑہ خٹک کے مقام پر روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

ایبٹ آباد میں کوہالہ، بکوٹ کے مقام پر روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، مانسہرہ میں کناری کے مقام پر روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، کےپی میں کئی مقامات پر سڑکیں بند ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں اور شہریوں کو مشکلات

https://urdu.arynews.tv/supreme-court-sets-hearing-of-pt-founders-cases/ پیش آئیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں